تاجکستان میں بھی خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی لگادی گئی

05 ستمبر 2017

دوشنبے(این این آئی)مسلم ملک تاجکستان میں بھی خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی لگادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی ۔ تاجکستان میں عموما خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں۔مسلم ملک ہونے کے باوجود تاجکستان کے وزیر ثقافت شمس الدین نے ریڈیو فری یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی لباس کو بہت خطرناک قرار دیا۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ ہر کوئی حجابی خواتین کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ انہوں نے اپنے حجاب میں کوئی چیز نہ چھپائی ہو۔ قبل ازیں تاجک حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی حجاب اجنبی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔