ٹرمپ کا ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ‘ 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

05 ستمبر 2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہیوسٹن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں ا±نہوں سے شیلٹرز میں پناہ لینے والے متاثرین سے ملاقات کی۔ ا±نہوں نے وہاں موجود بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور لوگوں کے مسائل سنے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ بھی ا±ن کے ہمراہ تھے۔متاثرین نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جو سڑکیں اب خشک دکھائی دے رہی ہیں وہ کچھ ہی دیر پہلے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے بے مثال کا م کیا ہے۔
ٹرمپ/دورہ