قانونی ماہرین بے نظیربھٹو قتل کیس کا جائزہ لیں گے: یوسف رضا گیلانی

05 ستمبر 2017
قانونی ماہرین بے نظیربھٹو قتل کیس کا جائزہ لیں گے: یوسف رضا گیلانی

ملتان (این این آئی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عیدکے بعد قانونی ماہرین محترمہ بے نظیربھٹو قتل کیس کاجائزہ لیں گے ٗ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ، ہمیں امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق چاہئیں۔ وہ نماز عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ، ہمیں امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق چاہئیں ، کارکنوں کو پارٹی لیڈر شپ سے کوئی تحفظات نہیں۔انہوںنے آئندہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام الیکشن میں انتخابی اصلاحات ہونی چاہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کریں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے پورے ملک کے دورے کامیاب رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کی دھمکی کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن میں امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا گیا ہے، دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان اتحادی ہیں، مذکرات کے ذریعے معاملات طے ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتے ہیں۔قبل ازیں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے دربارموسیٰ پاک شہید پرنمازعیدالاضحی اداکی ۔اس موقع پرپارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔