شاہد خاقان بچیں گے نہ شہبازشریف‘ جلد زرداری کی بھی فلم چلے گی: شیخ رشید‘ لندن پہنچ گئے
ملتان/ لندن (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لندن پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ریسٹ کیلئے لندن بھیجا ہے۔ خاقان عباسی بچیں گے نہ شہبازشریف۔ اربوں کھربوں کی ٹرانزیکشن اقامہ کے ذریعے کی گئی۔ کچھ دن بعد آصف زرداری کی فلم چلے گی۔ امریکی دھمکیوں کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں باہر سے نہیں بلکہ کرپٹ عناصر سے خطرہ ہے۔