جمشید دستی کی عوامی رابطہ مہم کارکنوں کے جوتے پالش کئے

05 ستمبر 2017

ملتان (این این آئی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی عوامی رابطہ مہم پر ڈیرہ غازی خان پہنچے تو کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا، جمشید دستی نے کارکنوں کے جوتے بھی پالش کئے۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ڈی جی خان کے علاقے ڈاٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔کارکنوں نے علاقائی جھومر اور رقص پیش کیا۔ بعد میں جمشید دستی کی قیادت میں ڈاٹ سے کوٹ چھٹہ تک ریلی بھی نکالی گئی۔