خواجہ اظہار پر قا تلا نہ حملہ امن تبا ہ کرنے کی کو شش ہے ‘ ارشد وہرہ

05 ستمبر 2017

کراچی(نیو ز رپو رٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قا تلا نہ حملے پر رہنما ﺅ ں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پرہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے جس کا مقصدملک کے سب بڑے شہر کے امن کو تباہ کرنا اور پرامن شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا ہے تاہم اس واقعہ میں ملوث عناصر اپنی ان مذموم کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ شیعہ علماءکو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پرقاتلانہ حملہ کرکے عید کے روز دہشت گردوں نے ایک بار پھر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی بھرپور کو شیش کی لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے ہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس واقعے میں جابحق ہونے والے معصوم بچے کے اہل خانہ سے ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں شہریوںکے جان ومال کا تحفظ کرناحکومت کا فرض بنتا ہے جس میںسندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے سندھ حکومت صرف بیانات تک محدود ہے جس کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں دہشت گردو سے نمٹنے کے لئے حکومت کوبلاتفر یق اب سخت ایکشن لینا یو گا۔