برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم کیخلاف دینی وسیاسی جماعتوں کا احتجاج

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)روہنگیا کے مسلما نو ں پر ظلم و ستم کیخلا ف دینی و سما جی جما عتوں نے شدید احتجا ج کیا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روہنگیا کے مسلمانوںپر ڈھائے جانے والے درد ناک مظالم پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برمی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوںکی نسل کشی اور انسانیت سوز سلوک کے روح فرسا مناظر درندگی کی بدترین تاریخ رقم کر رہے ہیں،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مسلمانوں کے حقوق کے ٹھکیدار ممالک کی طرف سے روہنگی مسلمانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار اس امر کا عکاس ہے کہ ان ممالک کے اہداف اور مقاصد مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں چند افراد کی ہلاکت پر پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا جاتا ہے اس کے برعکس دنیا کے مختلف ممالک میں بے گناہ مسلمانوں کا بہتے ہوئے خون سے دانستہ چشم پوشی کی جا رہی ہے، یہود و نصاری کا یہ متعصبانہ طرز عمل امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائمقام صدر مشتاق صدیقی،نائب صدور لیاقت حسین کاظمی،عبد الواحد قاسمانی نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام ،انسانیت سوز مظالم،انسانی حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کیا جا رہی ہے انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں۔برما میں لاکھوں مسلمان بے گھر،ہزاروں کا قتل عام،مسلم بستیوں کا جلاﺅ گھیراﺅ ،انسانیت کا زندہ جلانا ،بچوں اور عورتوں کا قتل ظلم ہے مگر اقوام متحدہ،امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کی نسل کشی پر بنگلہ دیشUNO اورOICکی خاموشی شرمناک ہے۔تحریک اہلحدیث پاکستان کے چیئر مین علا مہ عبداللہ غازی نے کہا اسلا م کے نا م پر حکو مت کرنے والے بر ما کے مظلو م مسلما نو ں کو وحشی درندوں کے ظلم بربر یت سے نجا ت دلا ﺅ آج بر ما میں مسلما نو ں کی نسل کشی کی جارہی ہے مسلما نو ں کی تذلیل کی جارہی ہے ان کے جسموں کے ٹکڑے کئے جارہے ہیں چھو ٹے چھو ٹے بچوں کو اذیت دے کر قتل کیا جا رہا ہے ۔سجادہ نشین دربا ر عالیہ خوا جہ آباد شریف (میا نوالی) علا مہ پیر سید محمد فاروق انور شاہ کا ظمی نے بر ما کے نہتے مظلو م ومحکو م مسلما نو ں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بر ما میں مسلما نو ں پر ہو نے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی مجر ما نہ خامو شی نا قابل فہم ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر مسلم حکمرانو ں میں سلطان صلا ح الدین ایو بی اور سلطان محمو د غزنو ی جیسا جذبہ مو منا نہ بیدار ہو جائے اور مسلما ن جہاد پرعمل کریں تو دنیا ئے کفر کے محلا ت تعیش لر زہ براندام ہو جائیں گے ۔