بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم کا نو ٹس لیا جا ئے ، کھٹو مل جیون

05 ستمبر 2017

کراچی (وقائع نگار ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے برما (میانمار) میں مسلم بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی پرزور مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت وقت سے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم اور بربریت کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور نے اقوم متحدہ اور او ائی سی سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے برما میں رہنے والے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے. انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آئنگی کو فروغ دے کر ہی ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ امن , اخوت و بھائی چارے اور محبت کے درس کو عام کیا جائے۔