نورانی چورنگی پر اونٹوں کی قربانی‘ گوشت مستحقین میں تقسیم
کراچی (نیو ز رپو رٹر) JDCکی جانب سے نورانی چورنگی(نمائش) پرمستحقین کے لیے اونٹوں کی قربانی کی گئی ،اس موقع پرجمعیت علماءپاکستان (نورانی)سندھ کے صدر سید عقیل انجم قادری، قاضی احمدنورانی ،مشہور و معروف ثناءخواں فرحان علی وارث ،علی حسین نقوی( پولیٹیکل سیکر یٹری ایم ڈبلیو ایم)، ساجد جعفری، شجاع حیدر، رضی حیدررضوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، فیصل عزیز بندگی (اہلسنت)، مفتی بلال کاظمی( سنی اتحاد کونسل)، اقلیم صاحب (سماجی رہنما)، جہانزیب سبزواری (اہلسنت سماجی رہنما)، علامہ علی کرار نقوی (خطیب اہلیبیت)، ذوالفقارعلی زیدی (ڈائریکٹر پی جے پی ) ، منظرالحق تھانوی (دیوبند)، عبدالخالق فریدی (اہلحدیث )، شکیل قاسمی ( رہنما جے یو پی) اور دیگر شہر کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جے ڈی سی ویلفئیر ایک فلاحی اور رفاعی ادارہ ہے جوکہ سارا سال خدمت انسانیت میں مصروف عمل رہتا ہے۔