کشمور،بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا سینکڑوں ایکڑ پر چاول کی فصل کو نقصان

05 ستمبر 2017

کشمور (آئی این پی)کشمور کے قریب آر ڈی 45 کے مقام پر بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، علاقے میں کاشت کی گئی چاول کی فصل زیرآب آگئی ۔ذرائع محکمہ آبپاشی کے مطابق آر ڈی 45 کے مقام پر بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے ، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل چاول کی فصل کونقصان پہنچا ہے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔
شگاف