یو م دفاع پر نما ئش کی تیا ریا ں

05 ستمبر 2017

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر نمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان نیوی کے اساسوں اور جنگی مہارتوں کا یہ مظاہرہ عوام کے لیے ساحل سمندر (سی ویو) پر نشانِ پاکستان کے مقام پر کیا جائے گا۔ پاک بحریہ کے مظاہرے کی فل ڈریس ریہرسل سی ویو پر منعقد کی گئی ہے اس مظاہرے میں پاک بحریہ کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر ز، فاسٹ بوٹس اور ہوورکرافٹس حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیوی کے پیراٹروپرز بھی ا س ڈسپلے میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاک بحریہ کے ایس ایس جی ( کمانڈوز) کی جانب سے انسداد دہشت گردی ڈرل کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پاک بحریہ کا خصوصی بینڈ ملی نغموں کی سریلی دھنیں بجا کر حاضرین کا لہو گرمائے گا۔ پاک بحریہ کی جنگی چالوں کا یہ مظاہرہ 6 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔