کوئٹہ: محکمہ صحت کا آپریشن، ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 ڈاکٹروں کو نوٹس، 150 ڈاکٹرز اور نرسز معطل، 47 غیر قانونی کلینک سیل
کوئٹہ( بیورو رپورٹ)بلوچستان کے محکمہ صحت نے سالہاسال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے جبکہ 150 ڈاکٹروں اور اسٹاف نرسزکو غیر ذمہ داری اور غیر حاضری کی بناپر معطل کردیا گیا سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کے مطابق عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے اور صرف کوئٹہ میں 47 غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا گیاہے۔ محکمہ صحت نے 950 نئی آسامیاں پبلک سروس کمیشن تعیناتی کیلئے بھیج دی ہیں اسکے علاو گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 4500 اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں عمل جارہی ہے اور آخری مراحل میں ہے۔