نفرت و تعصب کی آگ بھڑکانے والوںکو مسترد کرنا ہو گا‘ طارق محمود مدنی

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتیں سازش کے تحت مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے نفرت و تعصب کی آگ بھڑکا رہی ہیں چنانچہ ہمیں دشمن قوتوں کی سازشوں کے جال سے خود کو بچانا ہو گا اور اسلام و ملک کی بقاءکیلئے نفرت و تعصب کی آگ بھڑکانے والوںکو مسترد کرنا ہو گا انہو ں نے کہا کہ دینی مدا رس قرآنی و اسلامی تعلیمات کے قلعے ہیں اور معاشرے کی بہتری کیلئے اسلامی تعلیمات کو پھیلارہے ہیں اسلئے ان کی خدمات نا قابل فر ا مو ش ہیں لیکن سیکولر و لیبرل طبقہ ملک میں بے حیائی و عریانیت کے مغربی کلچر کو عام کرنے کیلئے اپنے مغربی آقاو¿ں کے اشاروں پر تیزی سے کام کررہاہے اور د ینی مدارس کے خلاف ہرزاسرائی کررہاہے اسلئے ہمیں ان سیکولر و لبرل قوتوں سے لڑنے کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا اور اللہ رب العزت کی امانت اپنی زندگی کو ا للہ کی راہ میں قربان کرنے سے قطعی پیچھے نہیں ہٹ نہ ہوگا۔ طارق محمود مدنی نے اپنے والد ہاشم علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والے سیا سی، سما جی، مذہبی تنظیموں کے رہنماو¿ں اور عزیز اقارب و دوست احباب کا شکریہ اداکیا۔