سوشل میڈیا پر گستاخیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا

05 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی قادری نے کہا ہے کہ مسلمان ہر چیز سے بڑھ کر اپنے پیارے آقا ﷺ سے محبت کرتا ہے اور کوئی بھی مسلمان آقا کریم ﷺ کی شان میں ادنی سی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا چونکہ ماضی قریب میں حکومت نے اپنے بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے گستاخ بلاگرز کو لگام نہ دی جسکی بنا پر سوشل میڈیا پر محبوب کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا اور بھینسا نامی پیج سے مسلسل گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جا رہا ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان بلاگرز اور انکے سہولت کاروں کو سائبر کرائم کے تحت فوری گرفتار کر کے ان پر 295C کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ناظمین اور کارکنان اور کراچی کمیٹی کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔