صفائی کے حکو متی دعوے ہوا ہوگئے ، علی اکبر گجر

05 ستمبر 2017

کراچی(اسٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی سمےت سندھ کے عوام کو بدستور منتخب حکمرانوں اور بلدیاتی نمائندوں کی سیاست کی بھےنٹ چڑھایا جا رہا ہے‘ سندھ مےں حکومتی ہی نہیںایک جماعتی قبضے کا خاتمہ بھی ناگزیر ہوچکا ہے صوبے کے حالات سندھ کی حکمران جماعت کے کنٹرول سے چند افراد کے ہاتھوں مےں چلے گئے ہےںقربانی کے جانوروں کی آلائشےں شہر مےں جابجا بکھری پڑی ہےں حکومتی دعوے شہر مےں پھےلے گند مےں دب کر رہ گئے ہےں برساتوں کے بعد قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کا مناسب سد باب نہ کرنے والی مقامی اور صوبائی حکومتوں کو اقتدار مےں رہنے کا کوئی حق نہیں رہاصوبائی اور شہری حکومت کو کراچی کے عوام کی جان چھوڑ کر مستعفی ہو جانا چاہئے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کا ہر باشندہ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور نا اہلی کا رونا رو رہا ہے اےسا لگ رہا ہے کہ سندھ مےں حکومت کی بجائے چند افراد کی من مانیاں چل رہی ہےں۔