کیماڑی ضلع غربی میں بلدیاتی عملہ آلائشیں اٹھانے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے دیگرپانچ اضلاع میںڈی ایم سی چیئرمین بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ عید کے تینوں دن اضلاع کے دوروں اور صفائی کے کام کی نگرانی میں مصروف رہیں مگر ضلع غربی میںڈی ایم سی چیئرمین کی عدم موجودگی ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی اوربلدیاتی عملے سے بروقت رابطہ اوررہنمائی نہ کرنے کی وجہ سے کیماڑی کے پانچ یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص رہی، تمام چھوٹی بڑی سڑکوں ،گلیوں اور میدانوں میں بارش اور گٹرکے گندے پانی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے شدیدتعفن پھیل گیا ہے، بلدیاتی اداروں کی غفلت اور ناقص کارکردگی سے شہر کے کئی علاقوں میں تاحال قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور جمے ہوئے خون سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔