کراچی گندگی کے ڈھیر میں بدل گیا‘سلمان نورانی

05 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پا رٹی لائنزایریا یوسی 115 کے سینئر کارکن اور نورانی راہ نجات ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے بانی وجنرل سیکریٹری محمد سلمان نورانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کراچی پانی میں ڈوبنے کے بعد اب گندگی کے ڈھیر میں بدل گیا ہے۔ بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے صفائی کے کاموں میں تیزی لائیں۔ یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہی۔ علاوہ ازیں ٹرسٹ کے تحت مستحق وغریب لوگوں کے لئے رضاکاروں نے کھالیں اور گوشت بھی جمع کیا۔