فنکاروں نے بھی سنت ابراہیمی پر عمل کیا
کراچی( کلچرل رپورٹر) فلم اور ٹی وی فنکاروں نے عیدالاضحی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔ گائے کے ساتھ بکرے کی قربانی کی بکرے اور بچھڑے کی قربانی کرنے والوںمیں ندا یاسمین، ماریہ واسطی، میرا ، لیلیٰ زبیری ، صوبیہ خان، روفی انجم،سحر خان، فرح عالم، رابی پیرزادہ میگھا اوردیگر فنکار شامل ہیں۔ سلیم آفریدی، اعجاز اسلم اور ہمایوں سعید نے بھی سنت ابراہیمی پر عمل کیا۔