برطانیہ میں ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال ،1600 گاڑیاں نہ چل سکیں

05 ستمبر 2017

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں 3ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال کے باعث مسافر خوار ہو گئے ،1600 ریل گاڑیاں چل ہی نہ سکیں جس کے باعث بس سٹیشنوں پر رش لگ گیا ۔ برطانیہ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلے تو ریل کمپنیوں کی ہڑتال کے باعث طلبا سمیت لاکھوں مسافر مشکل میں پھنس گئے ۔سدرن ، ناردرن اور مرسی ریل کا عملہ گارڈز کی ملازمتوں کے ممکنہ خاتمے کے خلاف جمعہ سے ہڑتال پر ہیں ۔حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حکم پر ریل کمپنیوں نے گارڈز کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عملے نے ہڑتال کر دی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مرسی ریل کی800 میں سے صرف 160 جبکہ ناردرن کی 2500 میں سے900 ٹرین چلیں گی جبکہ 1600 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
برطانیہ /ہڑتال