تلونڈی بھنڈراں: گیس ری فلنگ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
بدوملہی (نامہ نگار) تلونڈی بھنڈراں مین نارووال مریدکے روڈ پر واقع گیس کی دکان میں گیس کی ری فلنگ کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔ جس کے باعث دو افراد رضوان اور فوجی عبدالرزاق شدید زخمی ہوگئے، رسیکیو1122کے جوان اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئے۔ اور زخمیوں کو فوری طور پر DHQ ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میوہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ جہاں رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اپنے خالقِ حقیقی سے جاملا۔ جبکہ فوجی عبدالرزاق زیر علاج ہے۔ ریسکیو1122کے جوانوں نے دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پاکرمزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔ دھماکا گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث ہوا۔