صومالیہ: الشباب کا خود کش حملہ ‘7فوجی ہلاک،10زخمی ہو گئے

05 ستمبر 2017

موغادیشو(صباح نیوز)صومالیہ میں خودکش حملے میں 7فوجی ہلاک 10زخمی ہوگئے ،حملہ الشاب کے جنگجوں نے کیا ،عسکریت پسند فوجی مرکز کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوے ،جھڑپ دو گھنٹوں جاری رہی،جبکہ الشاب نے دعویٰ کیاہے کہ حملے میں 26فوجی ہلاک ،سرکاری گاڑیوں اور گولا بارود اور ہتھیاروں کی ایک بڑی مقدار پر بھی قبضہ کر لیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الشباب کے عسکریت پسندوں نے صومالیہ کے ایک فوجی مرکز پر خودکش کار بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 7فوجی ہلاک ہو گئے۔ حملہ شمال کے کسمانو علاقے کے ایک اہم شہر میں ہوا۔