شیخوپورہ: تیزرفتار کار نہر میں گرنے سے 2 دوست جاں بحق، 3 کی حالت نازک

05 ستمبر 2017
شیخوپورہ: تیزرفتار کار نہر میں گرنے سے 2 دوست جاں بحق، 3 کی حالت نازک

شیخوپورہ، فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹرو کے روز اپرچناب کینال میں ایک کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ دوستوں میں سے دو ڈوب گئے جبکہ تین کو بچالیا گیا تاہم انکی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام نے ایک نوجوان کی نعش نکال لی جبکہ ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔ المناک حادثہ کے بعد محلہ سلطان پورہ میں کہرام برپا ہوگیا اور عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں۔ محلہ سلطان پورہ کے رہائشی نوجوان عید پر سیر کی غرض سے رینٹ پر کار لیکر لاہور میں گھومنے کے بعد واپس شیخوپورہ آرہے تھے کہ خان پور کے قریب انکی کار بے قابو ہوکر اپر چناب کینال نہر میں گر گئی۔ کار میں سوار 18 سالہ شہر یار، 16 سالہ عبداللہ، 18 سالہ اسامہ، 18سالہ فہیم اور 16 سالہ جہانگیرڈوب گئے جن میں سے تین کو ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے نہر سے نکال لیا تاہم 16 سالہ یاسر اور 18 سالہ حمزہ ڈوب گئے جن میں سے حمزہ کی نعش مل گئی ہے جبکہ یاسر کی نعش کی تلاش جاری ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...