انارکلی بازار: 7 دکانوں کے تالے توڑ کر18 لاکھ کا سامان چوری‘ شہر میں ڈاکے

05 ستمبر 2017
انارکلی بازار: 7 دکانوں کے تالے توڑ کر18 لاکھ کا سامان چوری‘ شہر میں ڈاکے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںعید، ٹرو اور مرو کے روز ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہرٹائون میں احمد اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے8لاکھ مالیت ، چوہنگ میں شفقت کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرایک کمرے میں بند کر کے 6لاکھ 55ہزار مالیت ،سمن آباد میں ناصر اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5لاکھ مالیت، نواب ٹائون میں یوسف اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت، مناواں میں عظیم اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ مالیت، اقبال ٹائون میں بابر اوراس کی فیملی سے2لاکھ ، گلشن اقبال میں جالب اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،شمالی چھائونی میں ناظم سے 4لاکھ مالیت ،با غبانپورہ میںکاشف سے 90ہزار اور موبائل فون، وحدت کالونی میںشر یف سے80ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں شہباز سے65ہزار اور موبائل فون،لوئرمال میں عقیل سے 50ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ جوہرٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے عید کا گوشت دینے کیلئے جا نے والے خرم سے 3ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔جو ہر ٹا ئو ن کا رہائشی شبیر اہلخانہ کے ہمراہ عید منانے اپنے گائوں گیا ہوا تھا کہ چو روں نے اس کے گھرکے تا لے توڑکر 25 لاکھ مالیت کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ انارکلی بازار میں چوروں نے سات دکا نو ں کی تالے اور دیواریں توڑ کر18 لاکھ کا کپڑا، گارمنٹس اور دیگر سا ما ن چوری کر لیا۔ چوروں نے مسلم ٹائون میںسے شبنم، اسلام پورہ میںسے عادل، ٹائون شپ میںسے موسیٰ ، ماڈل ٹائون میںسے سہیل، ملت پارک میں سے منصور کی کاریں جبکہ گارڈن ٹائون میں سے فرید، نصیر آ باد میںسے نعیم ، فیصل ٹائون میں سے اختر، ہربنس پورہ میںسے صدیق، باغبانپورہ میںسے ریاض، شاہدرہ میںسے احد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب کار سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر آڑھتی اسلم کو لوٹ لیا‘ نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے عمران کی بیوی‘ عبدالغفور کی بیوی سمیت چار خواتین سے پرس چھین لئے۔ نقدی‘ موبائل لوٹ کر لے گئے‘ چوروں نے شاہدرہ میں کار اور موٹر سائیکل چوری کرلی۔ ڈاکوئوں نے منظور کے بیٹے کو روک کر لوٹ لیا‘ نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ پولیس کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی۔