سبی 21ویں صدی میں گرم ترین شہر ہوگا: ماہرین
سبی (اے ایف پی) پاکستان کے سب سے زیادہ گرم ترین علاقے سبی میں گرمیوں کا موسم جان لیوا ہوتا ہے‘ جہاں ان گرمیوں میں درجہ حرارت 52.4 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق موجودہ صدی میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘ 2100 تک یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت سبی جیسے گرم علاقوں میں زندگی کو مزید مشکل اور مسائل سے دوچار کر دے گا۔ سبی میں دن کے وقت 50سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت میں محنت مشقت کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ رات کے وقت گدھوں کی مدد سے بڑے بڑے ہاتھ کے بنائے ہوئے پنکھوں سے سکون کی نیند حاصل کی جاتی ہے۔