چیریٹی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

05 ستمبر 2017

عارف والا (اے پی پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں چیریٹی کا دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اور اس دن خیراتی کام کرنے والے اداروں کے زیر اہتمام ملک کے بڑے شہروں میں مختلف تقریبات سیمینارز ،واکس اورکانفرنسز ہوں گی۔ چیریٹی پروگرامز کے ذریعے مخیرحضرات سے جمع شدہ رقم سے مظلوم مہاجرین کی مالی امدادکرکے ان کے جینے کا سامان مہیا کرنا ہے۔