پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں: مشاہد حسین سید
بیجنگ (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری تعمیر کر رہا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ترقی کا دوطرفہ بڑا منصوبہ ہے۔ مشاہد حسین جو سلک روڈ سلک بیلٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے نمایاں مقررین میں شامل تھے، نے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے معیشت، توانائی، نئی بندرگاہوں اور پائپ لائنوں، شاہراہوں اور ریلوے لائنوں کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا۔ پاکستان چین کا بہترین دوست اور قابل بھروسہ شراکت دار ہے جس کے 65 ملکوں کے ساتھ سمندری اور زمینی راستے گوادر بندرگاہ پر ملتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔
مشاہد حسین