سفارتی بلڈنگ کی تلاشی: روس میں امریکی سفارتکار طلب، شدید احتجاج

05 ستمبر 2017

ماسکو (اے ایف پی) واشنگٹن میں سفارتی عمارت کی ممکنہ تلاشی کے پیش نظر روس نے امریکی قائم مقام سربراہ مشن انتھونی گڈفرے کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا امریکی خفیہ ایجنسیاں سان فرانسسکو سفارتخانے کی تلاشی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس میں آتشزدگی کا واقعہ بھی ہوا۔ دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔