ارجنٹائن :جیل کے اندر منشیات سمگل کرنے والا کبوتر پولیس فائرنگ سے ہلاک
بیونس آئرس(اے این این ) ارجنٹینا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے کبوتر کو گولی مار ہلاک کر دیا ہے جو جیل میں منشیات لے کر جا رہا تھا۔وسطی شہر سینٹا روسہ کے جیل کے گرانڈ میں یہ کبوتر اڑتا ہوا پایا گیا۔ حکام نے تصویر جاری کی ہے جس میں کبوتر کی کمر پر بیگ دیکھا جا سکتا ہے۔جس میں ادویات نظر آ رہی ہیں۔ارجنٹینا میں جیل حکام کو 2013 میں اطلاع دی گئی تھی کہ جیل میں ممنوعہ اشیا بھیجنے والے لوگ کبوتروں کا استعمال کر رہے ہیں اور کبوتر ایک دن میں 10 سے 15 چکر لگاتے ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2013 میں تفتیش کے بعد 3 افراد اور 15 کبوتر پکڑے گئے تھے۔یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں خلیجی ملک کویت میں عراقی سرحد کے قریب ایک کبوتر پکڑا گیا تھا جس کی کمر پر لدے بیگ سے کیٹامین نامی ممنوعہ دوا کی 178 گولیاں تھیں۔
کبوتر ہلاک