آسٹریلیا کا بھی افغانستان میں فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان

05 ستمبر 2017

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ نے افغانستان میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 18 عام شہریوں کی ہلاکت کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا نے جولائی میں خبر دی تھی کہ آسٹریلوی فوج نے افغانستان میں ایک بچے کے بہیمانہ قتل اور خفیہ آپریشنز سے متعلق سینکڑوں صفحات پر مشتمل دستاویزات کو چھپایا۔ آسٹریلوی دفاعی افواج کے انسپکٹر جنرل نے 2005 سے لے کر 2016 تک افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔