پاکستانی فرنیچر کونسل کا دسمبر میں نمائش کرانے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر ) پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا پاکستان فرنیچر کونسل نے پاکستانی فرنیچر اور اس سے منسلک صنعتوں کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے 15 دسمبرسے ایکسپو سینٹر لاہور میں 9 ویں انٹیرئرز پاکستان ایکسپو 2017 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کہ اس میگا فرنیچر نمائش کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فرنیچر اور متعلقہ مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔