سگیاں منڈی میں 11 من وزنی بیل کی ساڑھے 7 لاکھ روپے میں فروخت

05 ستمبر 2017
سگیاں منڈی میں 11 من وزنی بیل کی ساڑھے 7 لاکھ روپے میں فروخت

فیروزوالا (نامہ نگار) سگیاں اور رانا ٹاﺅن (فیروزوالا) میں منڈی مویشیاں میں مختلف اضلاع سے لائے جانے بیوپاریوں نے پانچ بیل دو لاکھ سے لیکر ساڑھے سات لاکھ روپے میں فروخت کئے۔ ایک بیل گیارہ من کے قریب وزن والا ساڑھے سات لاکھ میں فروخت ہوا جو شیرو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ ایک بیل پانچ لاکھ میں فروخت ہوا جس کا وزن آٹھ من کے قریب تھا۔