قربانی کے دوران بھاگنے والا بیل محلہ داروں نے پکڑا تو اناڑی قصاب بھاگ گیا مزید 2 جانور بپھرنے سے 7 افراد زخمی

05 ستمبر 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) دریائے راوی کے کنارے واقع آبادی میں اناڑی قصاب کی وجہ سے قربانی کرتے بیل بھاگ نکلا۔ گھروالوں اور محلہ داروں نے ایک میل تعاقب کرکے خون میں لت پت بیل کو پکڑا۔ بعد میں قربانی مکمل کی۔ قصاب بھی غائب ہو گیا۔ شاہدرہ میں قربانی والے دو بیل بپھرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔