نااہل ہونے والے حکمران احتساب کے خوف سے فرار ہوچکے: شیریں مزاری

05 ستمبر 2017

محمد پور دیوان ( نامہ نگار) پانامہ کرپشن کیس میں سزا وار نااہل ہونے والے حکمران احتساب کے خوف سے اہل خانہ سمیت بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں کرپشن سکینڈل سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی اہم تجارتی معاہدے منسوخ ہوئے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو قوم کو توانائی بحران ، دہشت گردی ، بد امنی اور بے روزگاری کے تحفے دیے سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں مگر حکمران سب اچھا ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تک کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیے اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ہے اس بارے میں اطلاعات من گھڑت و بے بنیاد ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزاری ہاؤس میں ڈویژنل صدر آئی ایل ایف یونس خٹک ایڈووکیٹ وضلعی صدر آئی ایل ایف مرزا یاسر مبین سے عید ملنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو ہر میدان میں چاہے وہ معیشت ہو یا سفارت کاری کا میدان اور چاہے خارجہ پالیسی تمام شعبوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا یہی وجہ ہے کہ آج غیور و باشعور قوم کراچی سے لیکر خیبر تک حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں اسی لیے ملک بھر سے متعدداہم شخصیات پی ٹی آئی میں عمران خان کی زیر قیادت شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
شیریں مزاری