جھوک اترا میں عوامی راج پارٹی کی جاگیردارانہ نظام کیخلاف ریلی

05 ستمبر 2017

جھوک اترا‘ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید خان دستی نے جھوک اترا میں سرائیکی صوبہ کے قیام اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام مردہ گھوڑوں میں جان ڈالنے کی بجائے باصلاحیت نئے امیدواروں کو منتخب کراکے تبدیلی لائیں تاکہ اسمبلیوں میں سرائیکی صوبہ کی جنگ لڑی جا سکے غدار جاگیردار عوام کو غلام رکھنا چاہتے ہیں ستر سالہ انگریز کا نظام نا منظور ہے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے نواز شریف کی نااییلی سے امید زندہ ہوئی ہے یوں کرپٹ سسٹم لوٹ گھسوٹ کا جر سے خاتمہ وقت کی ضرورت ہے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ڈیرہ غایخان والوں کو اس وقت وزارتیں ملیں جب کشتی میں سوراخ ہو چکا لغاری کھوسہ کے خلاف نہیں وڈیرہ شاہی کے نظام کے خلاف نکلا ہوں مظفر گڑھ میں ایسے نظام کا خاتمہ کر دیا ڈیرہ ،راجن پور والوں کو جاگنا ہو گا جلد بڑے جلسے کروں گا پی ٹی آئی سے اتحاد ہے مگر جہاں مردہ گھوڑوں کو ٹکٹ دیے گئے وہاں پر اپنا امیدوار کھڑا کروں گا امیدوار این اے 173پی ٹی آئی رہنماء ملک محمد رمضان جڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں نے ستر سالوں سے ملکی سیاست کو ہائی جیک کر کے مفادات حاصل کرتے رہے ہیں ان کا راستہ ووٹ کی پرچی سے روکا جا سکتاہے گودا اور اس کا بیٹا نا منظور ہے عوام اب عوامی نمائندوں کو اسمبلی میں بھیجیں گے سرائیکستان قومی اتحاد کے ڈویژنل صدر و امیدوار پی پی حلقہ 246عبدالحئی خان چانڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہر تحریک کا حصہ ہیں سرداروں جاگیرداروں اور ان کے بیٹوں کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے ہمیں اپنا انتخاب بدلنا ہو گاقبل ازیں پل ڈاٹ سے ملک رمضان جڑھ کی جانب سے نکلنے والی ریلی جس میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ خصوصی طور پر شریک تھے ان کا جگہ استقبال کیا گیاجھوک اترا موڑ پر ایس کیو آئی کے رہنماء عبدالحئی چانڈیہ اور پارٹی رہنمائوں کی جانب سے ریلی شرکاء کا شاندار استقبا ل کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈھول کی تھاپ پر جھومر پیش کی گئی شرکاء نے جمشید خان دستی ،ملک رمضان جڑھ اور عبدالحئی چانڈیہ کے حق میں نعرے مارے اور سرائیکستان صوبہ کے حق میں مظاہرہ کیا۔ریلی کے دورا ن ایم این اے جمشید احمد دستی نے پل شوریہ پر جوتے پالش کئے اس دوران اخبار ی نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے جمشید احمد دستی نے کہا کہ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں میں نے جوتے پالش کر کے مقامی سرداروں اور جاگیر داروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ غرور رب العزت کو پسند نہیں جونمائندہ عوام کی خدمت کرے گا وہی سیاست کر سکتا ہے۔
ڈیرہ/ ریلی