کوٹ ادو‘ ٹی ایچ کیو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت‘ نومولود بچی جاں بحق
کوٹ ادو(خبر نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں لیڈی ڈاکٹرکی غفلت اور بر وقت آپریشن نہ کرنے سے نومولود بچی جاں بحق،اس بارے تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر6کوٹ ادو کے رہائشی رانا محمد سلیم کی بیٹی حمیرا سلیم جس کا ڈلیوری کیس تھا کو ٹرو کی شب 2بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیایمر جنسی لیبر روم میں لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نرمین بخاری ایمرجنسی لیبر روم میں ڈیوٹی پر تعینات ہونے کے با وجود سٹاف روم میں سو رہی تھی مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں ڈاکٹر صاحبہ کو اٹھانے کی کوشش کی جس پر ڈاکٹر صاحبہ برہم ہو گئی کہ اسے ہاتھ کیوں لگایا اور مریض کو دھکے دے کر باہر نکال دیا جس پر مریض کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی، 5 گھنٹے گزر جانے کے بعد تک ایمرجنسی ڈلیوری مریض کا چیک اپ نہ کیا گیا،اس بارے جب چیف ایگزیکٹر افیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی کو شکایات کی گئی تو رات 2 بجے ہونے والا آپریشن صبح 11بجے ہوا ،آپریشن کے بعد بچی پیدا ہو ئی جو کہ جاں بحق ہو گئی،اس بارے خاتون حمیرا سلیم کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچی جاں بحق ہوئی ہے، اگر ڈلیوری بروقت ہو جاتی تو بچی کی جان بچ سکتی تھی،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ لیڈی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بچی جاںبحق