سکھر:جھیل میں زہر ڈالے جانے کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں

05 ستمبر 2017

سکھر(آن لائن) مہر جھیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر ڈالے جانے کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب ساڑھے تین سو ایکڑ رقبے پر مشتمل مہر جھیل میں نامعلوم افراد نے زہر ڈال دیاجس سے لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آگئی ہیں جبکہ پانی زہر آلود ہونے سے جھیل میں تمام آبی حیات کو بھی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق زمینی تنازع کے باعث جھیل میں زہر ڈالا گیا۔
مچھلیاں مرگئیں