پانامہ کیس میں ججز کے ریمارکس قابل قبول نہیں ،مرتضیٰ جاوید عباسی

05 ستمبر 2017

ایبٹ آباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس متنازعہ فیصلہ ہے ججز کے ریمارکس قابل قبول نہیں عوامی نمائندے بھی عوامی احتساب سے گزر کر آتے ہیں غبن یا کرپشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چلنا چاہیئے تھا فیصلہ سیاسی قیادت اور عوام کی توہین ہے 10 ستمبر کو میاں نواز شریف کا ایبٹ آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا سابق وزیراعظم عوامی رابطہ مہم ایبٹ آباد سے شروع کر رہے ہیں حقائق قوم کو بتائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا دوست ممالک نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تھا سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا پانامہ ناانصافی فیصلہ کے بعد نوازشریف پاکستان کے لیڈر بن چکے ہیں 70 سالوں سے عوامی طاقت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا قوم کو اس پر کردار ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو ایبٹ آباد جلسہ کی کامیابی کیلئے کارکنان کو متحرک کر دیا ہے عوام میں بھی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے ن لیگ کی قیادت نے ہزارہ ڈویژن کی ترقی میں ہمیشہ خصوصی دلچسپی لی ہے بجلی کی کم وولٹیج کو ختم کرنے کیلئے دیا گیا ہے شاہراہ قراقرم کو حویلیاں پولیس چیک پوسٹ سے پبلک سکول تک توسیع کیلئے 1 ارب کا فنڈ این ایچ کو دے دیا گیا ہے جبکہ 8 ارب کا پی سی ون بنایا گیا ہے صوبائی حکومت نے جگہ کو ایکوائر کرنے میں سست روی اختیار کر رکھی ہے سوئی گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ایبٹ آباد ، ہری پور اور مانسہرہ کیلئے 20 ارب مختص کیئے گئے سرکل تناول کے 38 دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 1 ارب 53 کروڑ کا فنڈ دیا گیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے حکومت کے پہلے سال میں خانپور روڈ کیلئے 75 کروڑ کے فنڈ دیئے جو کہ ہزارہ کے ساتھ ذاتی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا وزیراعظم صحت کارڈ میں بے نظیر انکم سپورٹ سروے کے تحت ایبٹ آباد میں 35521 کارڈ ایشو ہوئے جبکہ نیا سروے اگلے ماہ شروع ہو گا موٹروے روٹ میں بھی صوبائی حکومت نے روڑے اٹکائے تاہم میاں نوازشریف اپنے موقف پر قائم رہے اکنامک زون ڈرائی پورٹ سے ہزارہ کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو دلچسپی لی وہ قابل ذکر ہے ماضی میں حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے صحت کا نظام بھی تباہ کر دیا صوبے کے تمام بی ایچ یوز کے ٹھیکے پر دے دیا ہے میاں محمد نوازشریف کے 10 ستمبر کے جلسہ کو تاریخی بنائیں گے دو لاکھ سے زائد لوگ جلسہ میں شریک ہوں گے پانامہ کیس میں فیصلہ عوام مسترد کر چکے ہیں بغیر کسی ثبوت کے فیصلہ معنی خیز ہے ، حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی