گڑھ مہاراجہ : پکنک مناتے 2 بھائی اپنی کزن سمیت دریا میں ڈوب کر جاں بحق
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار ) پکنک پر آئے دو بھائی اور کزن دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نزدیک دریائے چناب پر احمد پور سیال کی فیملی سیر وتفریح کیلئے آئی ہوئی تھی کہ اچانک نہاتے ہوئے دو بھائی ڈاکٹر سید علی تقی،سید نجی اﷲ شاہ نقوی اور کزن روضیہ ضمیر گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ڈاکٹرسید علی تقی کی نعش مل گی،ان کی نمازہ جنازہ احمد پو ر سیال میں ادا کر دی گئی جبکہ سید نجی اﷲ شاہ نقوی اور روضیہ ضمیر کی نعشیں ابھی تک نہیں نکالی جا سکی۔ ریسکیو1122کی ٹیمیں نعشیں نکالنے میں مصروف ہے۔
ڈوب کر ہلاک