رحیم یارخان:4ڈاکوؤں نے کار سواروں کو لوٹ لیا
رحیم یار خان( کرائم رپورٹر)گھات لگا کر بیٹھے چار نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار بھائیوں سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی لوٹ لی ڈاکو فرار ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ماڑی اللہ بچایا کا رہائشی خلیل احمد اپنے بھائیوں محمد یوسف عبدالرحمن اور طلحہ کے ہمراہ اپنی کار نمبری RNG 311پر سوار ہو کر رحیم یار خان آ رہا تھا کہ ریلوے انڈر پاس ترنڈہ سوائے خان پہنچنے پر پہلے سے موجود چار نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر ان کے پاس موجود چار عدد قیمتی موبائل اور 19ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور با آسانی موقع سے فرار ہو گئے ۔
لوٹ لیا