جانوروں کے آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والے 5یونٹ سیل
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی عید سپیشل آپریشنز ٹیموں نے عید کے دنوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے جانوروںکی آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والے 5یونٹ سیل کر کے 42ہزار لیٹر تیار تیل جبکہ 46ہزار کلو کے قریب آلائشیں برآمد کر لیں ۔ اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ عید کے دوسرے روز لاہور کے علاقے کرول گھاٹی میں آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والا گروہ پکڑا گیا۔عید کے تیسرے روز بھی آلائش مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشنز ٹیم نے 4یونٹ پکڑ لیے۔ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حکم دے دیا۔