سری پائے بھوننے والے 22 افراد گرفتار
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ‘ مریدکے اور سٹی ایریا پولیس نے عید اور ٹرو کے روز سرعام سری پائے بھوننے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔پولیس نے اس ضمن میں اصغر‘ یعقوب‘ ظہیر عباس وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔