لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتیں آج دوبارہ کھلیں گی

05 ستمبر 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر‘ لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں آج دوبارہ کھلیں گی اور معمول کے اوقات کار کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گی۔لاہور ہائیکورٹ‘ سیشن کورٹ‘ سول کورٹ اور تینوں کچہریوں کے علاوہ سپیشل کورٹس معمول کے مطابق کام کریں گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز نے جی او آر کی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ججز ایک دوسرے کو اور شہریوں کو گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔