خیبر پی کے ڈینگی سے مزید3 افراد جاں بحق ‘ ہلاکتیں15 ہو گئیں‘ 299 مریض زیرعلاج

05 ستمبر 2017

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں ی تعداد 15ہوگئی ہے، ڈینگی رسپانس یونٹ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے جبکہ کل شام تک صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں 1558 افراد کا ڈینگی کے شبہ میں ٹیسٹ کیا گیا جن میں 292افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی تاہم ان میں 135افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے ۔ رسپانس یونٹ کے مطابق 55افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 406افراد تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی وائرس