چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز پر مشتمل وفد کی ہنگری میں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر فاضل ججز پر مشتمل وفد ہنگری میں جوڈیشل کانفرنس کے بعد پاکستان واپس پہنچ گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ کی زیر قیادت سات رکنی وفد بڈاپسٹ جوڈیشل سمٹ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچا ہے۔ وفد میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی، جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس صداقت علی خان شامل تھے۔امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جوڈیشل سمٹ میں لاہور ہائی کورٹ میں کیس اور چینج مینجمنٹ کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔سمٹ میں امریکی وفاقی عدالت کے چیف جج، ججز اور محکمہ انصاف کے عہدیدار بھی موجود تھے۔