سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے عیدالاضحیٰ ملتان میں منائی

05 ستمبر 2017

ملتان (نامہ نگار خصوصی) سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے عیدالاضحیٰ ملتان میں منائی اور نماز دربار درگاہ حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کے احاطے میں موجود مسجد میں ادا کی۔ زائرین کی بڑی تعداد نے عیدالاضحٰی ملتان میں منائی اور درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سے ملاقات کی۔ زائرین جمعہ کی شام کو ہی ملتان پہنچ گئے تھے جو عید کے روز شام کو ہی ملتان سے اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے تھے۔