چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ آج سے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا

05 ستمبر 2017

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی فل بنچ آج لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق دو بینچز 8 ستمبر تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثا ر کی سربراہی میں قائم تین رکن بنچ جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل ہے۔