تنظیم اساتذہ کا منشورجاری

05 ستمبر 2017

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)تنظیم اساتذہ نے اپنا منشور جاری کر دیاہے جس کے اہم نکات میں اساتذہ کی تعمیر سیرت کا اہتمام کرنا‘ درس گاہوں میں تعمیر سیرت کے لئے اسلامی خطوط پر مناسب ماحول پیدا کرنا ‘ نظام تعلیم کو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنا‘ شعبہ تعلیم میں ملکی سطح پر بننے والی پالیسیوں میں موثر کردار ادا کرنا ‘ اساتذہ کی فلاح بہبود کے لئے سعی کرنا ‘ طلبہ کی فکری اور تعلیمی رہنمائی کرنا ‘مستحق طلبہ کو سہولتیں بہم پہنچانا‘ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے نظریہ پاکستان کی اشاعت کرنا شامل ہے ۔
تنظیم اساتذہ