ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق بچے سمیت 3 زخمی

05 ستمبر 2017

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بیر والہ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی سمیت تین افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان دلبر ہلاک اس کی بہن اور بھانجی شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ نوجوان دلبر اور اس کی بہن رفعت بی بی بھانجے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ تیر رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث نوجوان موقع پر ہلاک اس کی بہن اور بھانجی زخمی ہو گئے کوٹ سلیم کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میںٹکرانے سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔