برما کا سفارت خانہ بند اور سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے ‘ طاہر محمود اشرفی
لاہور(آئی این پی) پاکستان علماکونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم روہنگیا میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہونے والے تاریخ کے بدترین مظالم پر خون کے آنسو رو رہی ہے ،پاکستانی قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ اسلام آباد میں سے برما کا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے اس ظالم ملک کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے ۔
طاہر اشرفی