کراچی‘ قربانی کیلئے زیادہ جوش و خروش‘ لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

05 ستمبر 2017

کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال قربانی کیلئے زیادہ جوش و خروش نظر آیا۔برسات کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے جانوروں کی خریداری میں کچھ کمی آگئی تھی لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول ہوگئی کہ جانوروں کی قیمت میں کمی آرہی ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق 2017 میں قربانی کے جانور عید کے پہلے دن‘ دوسرے دن بڑی تعداد میں قربان کئے گئے تیسرے دن بھی جانوروں کی خریداری رہی۔
کراچی/قربانی